|
کراچی: پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے تین مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں چار ایسے بھی ہیں جو دو مقابلوں کے دوران زخمی ہوئے۔

پولیس نے دنیا نیوز کو بتایا کہ کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں ایک مقابلہ ہوا جس میں زوہیب اور اشفاق کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی جنہیں پولیس نے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔

سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ایک اور واردات میں دو زخمی ڈاکو گرفتار کر لیے گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

دوسری جانب کراچی پولیس اور رینجرز نے نظامی روڈ کے لائنز ایریا میں بھی ٹارگٹڈ اسنیپ چیکنگ کی۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا اور پولیس نے کارروائی کے دوران 10 مختلف مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تازہ خبریں

متعلقہ خبریں

No data found