خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے اس ٹورنامنٹ کی نگرانی و میزبانی فیفا کی طرف سے پہلی سعودی فٹبال ریفری بننے کا اعزاز پانے والی انود الاسماری کر رہی ہیں۔
ٹورنا منٹ میں مملکت کی قومی ویمن فٹبال ٹیم کے علاوہ کوموراس، پاکستان، اور ماریشس کی ویمن فٹبال ٹیمیں شریک ہیں ۔
شہزادہ سعود بن جلاوی سٹیڈیم میں بدھ کے روز دوستانہ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا تھا جس میں سعودی فٹبال ٹیم نے ایک گول سے ماریشس کی ٹیم کو شکست دی۔
سعودی ٹیم کی طرف سے یہ اکلوتا گول مریم التمیمی نے کیا تھا ، ماریشس کی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی ۔
اسی طرح یہی صورت حال کم و بیش پاکستان اور کوموراس کے درمیان پیش آئی جہاں پاکستانی ٹیم کی انمول نے ایک گول کیا جس سے پاکستانی ٹیم نے میچ ایک صفر سے جیت لیا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب 2026 میں ہونیوالے ویمن ایشین کپ کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔
پاکستان میں ایشیا میں سب سے زیادہ سڑک حادثات ہوتے ہیں۔
Feb 02 , 2017
بھوبنیشور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2023ء) ایف آئی ایچ ہاکی مینز ورلڈ کپ کا دوسرا رائونڈ (کل) اتوار سے شروع ہو گا ، ابتدائی رائونڈ مکمل ہونے کے بعد دفاعی چیمپئن بیلجیئم، آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور انگلینڈ نے اپنے اپنے پولز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ ہر پول سے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں بھارت، ارجنٹائن، فرانس، جرمنی، جنوبی کوریا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ اور سپین کراس اوورز رائونڈ کھیلیں گی، بھارت میں جاری عالمی کپ کا دوسرا مرحلہ (کل) بروز اتوار سے شروع ہو رہا ہے اور پہلے کراس اوور میچ میں ملائیشیا کا مقابلہ سپین سے ہو گا، جو بھی ٹیم جیتے گی وہ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے نبرد آزما ہو گی ، اسی روز دوسرے کراس اوور میچ میں میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اس میچ کی فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میں بیلجیئم سے پنجہ آزما ہو گی، 23 جنوری کو تیسرا کراس اوور میچ میں فرانس اور جرمنی کے مابین کھیلا جائے گا اور جو ٹیم فتح حاصل کرے گی کوارٹر فائنل میں اسے انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا، اسی روز چوتھے اور آخری کراس اوور میچ میں ارجنٹائن اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلے گی، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے، سیمی فائنل میچز 27 جنوری جبکہ فیصلہ کن معرکہ 29 جنوری کو ہو گا۔
مزید پڑھیں >>