|
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کا امکان: لیکن اسحاق ڈار کی معاشی پالیسی سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں جو نو فروری تک جاری رہیں گے۔

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام گذشتہ سال ستمبر کے مہینے میں معطل ہو گیا تھا جس کی وجہ پاکستان کی جانب سے اس پروگرام سے منسلک شرائط پر عمل درآمد نہ کرنے کو قرار دیا گیا۔

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف قرضہ پروگرام کے معطل ہونے سے جہاں ایک جانب قرضے کی قسط رُک گئی تو دوسری جانب دوسرے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض اور امداد کی آمد کا سلسلہ بھی رُک گیا۔

چار مہینے کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے مذاکرات کا آغاز تو ہو گیا تاہم اس پروگرام سے جڑی ہوئی شرائط پر پاکستان کی جانب سے عمل درآمد کی صورت میں ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آنے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے جو جنوری کے مہینے میں 27.6 فیصد کی شرح سے بڑھی۔

یہ شرح ملک میں 47 سالوں میں مہنگائی کی بلند ترین سطح ہے۔

تاہم دوسری جانب ملک کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں بیرونی فنانسنگ کے ذرائع نہ کھلنے کا خدشہ ہے جس کا اثر ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر پر منفی صورت میں پڑے گا جو اس وقت کم ترین سطح پر موجود ہیں۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے پاس اس وقت 3.6 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر باقی ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر کو ملا کر ملک کے پاس مجموعی طور پر ذخائر کی مالیت 9.4 ارب ڈالر ہے۔

قرض پروگرام کی بحالی کے لیے مذاکرات سے قبل آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر پاکستان کی جانب سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کچھ شرائط ایسی ہیں جن پر ابھی تک عمل ہونا باقی ہے۔

پاکستان میں معیشت اور ماضی سے لے کر آج تک ملک کے لیے آئی ایم ایف پروگرامز پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق پروگرام کی بحالی کے لیے پاکستان کو ان شرائط پر بھی عمل درآمد کرنا پڑے گا ورنہ ملک کی اقتصادی حالت مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

ان کے مطابق ’آئی ایم ایف پروگرام جاری رہتا تو مہنگائی اور ایکسچینج ریٹ میں تھوڑا بہت اضافہ تو ہوتا تاہم اس کے معطل ہونے سے مہنگائی اور ایکسچینج ریٹ میں جو بڑی گراوٹ آئی ہے وہ پروگرام جاری رہنے کی صورت میں کم ہوتی۔

تازہ خبریں

متعلقہ خبریں